ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں خانگی ہسپتالوں کا کامیاب احتجاجی بند

گلبرگہ میں خانگی ہسپتالوں کا کامیاب احتجاجی بند

Sun, 05 Nov 2017 12:06:25    S.O. News Service

گلبرگہ،4؍نومبر (ایس او نیوز)انڈئین میڈیکل اسو سی ایشن کی جانب سے احتجاج کے طور پر3نومبر کو خانگی ہسپتالوں کو بند رکھنے کی جو اپیل کی گئی تھی وہ بہت حد تک کامیاب رہی جب کہ جمعہ کے دن بہت کم مریض سرکاری ہسپتال گئے ۔ بسویشور ہسپتال اور کے بی این ہسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد بالکلکم تھی ۔ انڈئین میڈیکل اسو سی ایشن کے اپیل پر تقریبا تمام خانگی ہسپتالوں نے اپنے شٹر آؤٹ پیشنٹس کے لئے بند رکھ دئے تھے ۔ ۔ خانگی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور ان کی تنظیم کے نمائیدوں نے ڈپٹی کمشنر کی وساطت سے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا کو ایدداشت روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے پی ایم ای کی بعض دفعات کو واپس لے لیا جائے ۔ انڈئین میڈیکل اسو سی ایشن گلبرگہ چیاپٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں جسٹس وکرما جیت سینکمیٹی کی رپورٹ کوتسلیم رلیاجائے۔


Share: